يہ ايک طبيعي بات ہے کہ ايک ايسے پيغمبر کا جانشين بھي مجسم اخلاق ہي ہوں گے ۔ جہاں تک حضرت کے اوصاف اور خصوصيات کا تعلق ہے تو اس حوالے سے احاديث کي روشني ميں ان کي کچھ اہم خصوصيات کي طرف اشارہ کرتے ہيں: ۱۔ امام حسين(عليہ السلام) فرماتے ہيں:
"تعرفون المهدي بالسکينة و الوقار،والمعرفة الحلال و الحرام، و بجاجة النّاس اليه و لا يحتاج اليٰ أحدٍ"۔
"لوگ مہدي(عج) کو وقار اور نرم مزاجي، حلال و حرام پر علم، اور تمام لوگوں کا ان کي طرف احتياج اور ان کا کسي کي طرف محتاج نہ ہونے کے ذريعہ پہچانتے ہيں۔" ۲۔ امام جعفر صادق(عليہ السلام) نے فرمايا: "فواللہ مالباسه الا الغيظ و لا طعامه الّا الجشب"۔ "خدا کي قسم مہدي(عج) کا لباس کھر درا اور کھانا سادہ ہوگا۔" ۳۔امام رضا(عليہ السلام)فرماتے ہيں:"المهدي سمح باالمال،شديد علي العمال،رحيم بالمساکين "۔
"مہدي(عج) (آل محمد) سب سے زيادہ مال بخشنے والے ہيں،اپني حکومت کے عہدہ داروں پر سخت گير، اور مسکينوں (اور غريبوں) پر بہت زيادہ دلسوز و مہربان ہيں۔"