کربلا میں٬ امام حسین(علیہ السلام) کے گهوڑے پر کیاگزری؟
عبدالحفیظ پتافی
مئی 23,2015-5:46 AM
مشاہدات: 5116
سوال
کربلا میں٬ امام حسین(علیہ السلام) کے گهوڑے پر کیاگزری؟
جواب
ارباب مقاتل نے حضرت امام حسین(علیہ السلام) کے گهوڑے (ذوالجناح) کے بارے میں مفصل مطالب لکهے هیں- جو کچھ اکثر٬ قابل اعتبار مقاتل میں ذکر کیا گیا هے٬ وه یه هے که: امام حسین(علیہ السلام) کی شهادت کے بعد آپ (علیہ السلام) کے گهوڑے (ذوالجناح) نے اپنی یال کو حضرت سیدالشهداء (علیہ السلام) کے خون میں آغشته کرکے بلند آواز میں هنهناتے هوئے خیمه گاه کی راه لی- ذوالجناح کی آواز سن کر اهل حرم خیموں سے باهر آ گئے اور سمجھ گئے که امام حسین(علیہ السلام) شهید هوئےهیں-[1] لیکن ناسخ التاریخ کے مانند بعض جدید مقاتل نے کچھ اور مطالب بیان کئے هیں٬ جیسے: گهوڑے (ذوالجناح) نے خیموں کے سامنے آکر اس قدر زور سے اپنے سر کو زمین پر دے مارا اور اسی طرح جان دیدی یا یه که شط الفرات کی طرف گیا اور خود کو دریائے فرات میں غرق کردیا-[2]
[1]زیارت ناحیه مقدسه؛ امالی شیخ صدوق،ص163.
[2]سپهری،میرزا محمد تقی،ناسخ التواریخ،ج 6،ص 2.