امام حسین (علیہ السلام ) کے بدن مطهر کو کس نے دفن کیا؟
جواب
اس سلسله میں علماء کے درمیان اختلاف نظر هے- احادیث اور تاریخ کى کتابوں میں اس سلسله میں بیان کئے گئے نظریات میں سے ایک یه هے که: امام حسین (ع) کے بدن مطهر کو آپ کے فرزندارجمند امام زین العابدین (ع) نے کربلا کى سرزمین میں سپرد خاک کیا – چونکه " امام کی امام کے علاوه کوئى تجهیزوتکفین اور تدفین نهیں کرسکتا هے، اس لئے امام زین العابدین (ع) شهدائے کربلا کى پهچان اور تدفین کے لئے کوفه اور ابن زیاد کےزندان سے معجزه کے طور پر کربلا تشریف لائے اور شهداءزندان کے مطهر جسدوں کو دفن کیا –
امام رضا (ع) نے ابن ابو حمزه کے ساتھ اپنے مناظره میں فرمایا : مجهے بتاوء که کیا حسین بن على (ع) امام تهے ؟ اس نے کها: جى هاں امام نے فرمایا: پس ان کو دفن کرنے کا کام کس نے انجام دیا؟ اس نے کها : على بن الحسین (ع) نے - امام نے سوال کیا : على بن الحسین (ع) اس وقت کهاں تهے ؟ جواب میں کها که: کوفه میں ابن زیاد کے زندان میں تهے لیکن کسى کو خبر کئے بغیر کربلا تشریف لائے اور اپنے والد بزرگوار کے دفن کا کام انجام دینے کے بعد دوباره زندان میں چلے گئے – امام رضا (ع) نے فرما یا : "جس نے على بن حسین کو یه قدرت بخشى که کربلا میں آکر اپنے باپ کو دفن کرکے واپس لوٹیں، وه مجهے بهى بغداد لے جاسکتا هے تاکه اپنے باپ کى تجهیز و تکفین و تدفین کرسکوں جبکه میں نه زندان میں هوں اور نه اسیر هوں –"[1]
اس حدیث کے پیش نظر کها جاسکتا هے که امام سجاد (ع) نے اپنے باپ امام حسین (ع) کے بدن پاک کو سپرد خاک کیا هے-
[1] موسوى مقدم، عبدالرزاق، زندگانى امام زین العابدین (علیه السلام)، ترجمه حبیب روحانى، ص 578: شریف قرشى، باقر، تحلیلى از زندگانى امام سجاد (علیه السلام)، ترجمه محمد رضا عطایى، ج 1، ص 243۔ منبع: اسلام کوئیسٹ