خانہ کعبہ کے چارگوشہ کيوں ہيں؟

سوال 

خانہ کعبہ کے چارگوشہ کيوں ہيں؟

جواب

يہودي نے نبي اکرم (صلي الله عليہ و آلہ) سے معلوم کيا: خانہ کعبہ کو چار گوشہ بنائے جانے کي وجہ کيا ہے؟ پيغمبراکرم (صلي اللہ عليہ و آلہ) نے فرمايا:کلمات اربعہ(سبحان الله ، والحمدلله ،ولااله الّالله، والله اکبر) کي وجہ سے(۱)۔
روايت ميں آيا ہے کہ کسي نے امام صادق سے معلوم کيا: کعبہ کو کعبہ کيوں کہا جاتا ہے؟ آپ نے فرمايا: کيونکہ کعبہ کے چارگوشہ ہيں۔ اس نے کہا: کعبہ کے چارگوشہ بنائے جانے کي وجہ کيا ہے؟ امام (عليہ السلام) نے فرمايا: کيونکہ کعبہ بيت المعمور کے مقابل ميں ہے اور اس کے چار گوشہ(لہٰذا کعبہ کے بھي چار گوشہ ہيں)۔ اس نے معلوم کيا: بيت المعمور کے چار گوشہ کيوں ہيں؟فرمايا:کيونکہ وہ عرش کے مقابل ميں ہيں اور اس کے چار گوشہ ہيں(لہٰذا بيت المعمور کے بھي چارگوشہ ہيں)۔ رواي نے پوچھا: عرش کے چارگوشہ کيوں ہيں؟ فرمايا: کيوں وہ کلمات کہ جن پر اسلام کي بنياد رکھي گئي ہے وہ چار ہيں جو کہ يہ ہيں: "سبحان الله، والحمدلله، ولااله الّالله، والله اکبر"(٢)۔

 

منابع اور مآخذ:

۱) امالي (شيخ صدوق)، ص ۲۵۵۔
٢) علل الشرائع، ج۲، ص ۳۹۸۔